
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں وشوکرما برادری کی ایک نوجوان خاتون کی مشتبہ موت کے سلسلے میں متاثرہ خاندان سے ملنے کے لیے ایک وفد بھیجے گی۔ اس سلسلے میں اے آئی سی سی او بی سی شعبےکے چیرمین ڈاکٹر انل جئے ہند نے پولیس سپرنٹنڈنٹ غازی پور کو خط لکھ کر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
کانگریس نے کہا کہ وفد 21 ارکان پر مشتمل ہوگا۔ تمام ممبران 27 اپریل کو غازی پور پہنچنے والے ہیں۔ واقعہ کی جگہ کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔ وفد میں ڈاکٹر انیل جئے ہند، راجندر پال گوتم، اجے کمار للو، سبھاشنی بنڈیلا، جتیندر بگھیل، ایم پی تنوج پونیا، ایم پی راکیش راٹھور، راجیہ سبھا ممبر کرم ویر سنگھ بود، منوج یادو، ایم ایل اے وریندر چودھری، سابق ایم پی روی پرکاش ورما اور دیگر شامل ہیں۔ وفد کے کچھ ارکان آج دہلی سے وارانسی کے لیے پرواز کریں گے اور رات کو واپس لوٹیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد