وزیر اعلی دھامی نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی، چاردھام یاترا کے لیے ایل پی جی سپلائی بحال رکھنے کی اپیل
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چاردھام یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کی 100فیصد فراہمی برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پیر کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں مرکزی پٹرولیم
CM-DHAMI-LPG-SUPPLY-CHAR-DHAM


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چاردھام یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کی 100فیصد فراہمی برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پیر کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اپریل سے نومبر تک چلنے والی چاردھام یاترا کے دوران ہندوستان اور بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند اتراکھنڈ پہنچتے ہیں، جس سے کمرشیل ایل پی جی کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست کو تقریباً 9,67,949 کمرشیل سلنڈروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے اس کی بلا تعطل فراہمی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

جون اور ستمبر کے درمیان مانسون کے موسم میں ممکنہ قدرتی آفات کا حوالہ دیتے ہوئے پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ایل پی جی پہاڑی علاقوں میں راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس مدت کے لیے اضافی 5 فیصد مختص (تقریباً 48,397 سلنڈر) کی بھی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتراکھنڈ کی معیشت بنیادی طور پر سیاحت، خاص طور پر مذہبی اور ایڈونچر ٹورازم پر مبنی ہے۔ چار دھام یاترا ریاست کے عقیدے، ثقافتی شناخت اور اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم ستون ہے، اس لیے ضروری وسائل کی دستیابی بہت ضروری ہے۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت غور کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کے مفادات کے تئیں عہد بستہ ہے اور ضروری کارروائی کو یقینی بناتی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande