بس سے 190 بوتل غیر ملکی شراب برآمد، دو خواتین اسمگلر گرفتار
بس سے 190 بوتل غیر ملکی شراب برآمد، دو خواتین اسمگلر گرفتارمشرقی چمپارن، 27 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سگولی تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ علاقہ میں چھپوا چوک کے قریب موتیہاری جانے والی بس سے 190 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی
بس سے غیر ملکی شراب کی 190 بوتل برآمد، دو خواتین اسمگلر گرفتار


بس سے 190 بوتل غیر ملکی شراب برآمد، دو خواتین اسمگلر گرفتارمشرقی چمپارن، 27 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سگولی تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ علاقہ میں چھپوا چوک کے قریب موتیہاری جانے والی بس سے 190 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔ شراب اسمگلنگ کے الزام میں دو خواتین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار خواتین کی شناخت رکسول تھانہ علاقہ کے اہروا ٹولہ کے رہنے والے فیروز خان کی اہلیہ روبینہ خاتون اور بنجریا تھانہ علاقہ کے سنگھیا گمٹی کے سجاد عالم کی اہلیہ سجرو نیشا کے طور پر کی گئی ہے۔ تھانہ انچارج انیش کمار سنگھ نے بتایا کہ دونوں خواتین رکسول سے موتیہاری جانے والی بس میں کستوری برانڈ کی شراب کی 300 ایم کی کل 190 بوتلیں تین بیگ میں لے کر جارہی تھیں۔ برآمد شدہ شراب کی کل مقدار 57 لیٹر بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande