( اپ ڈیٹ) مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں ایم پی روی کشن کی انتخابی مہم کے دوران ترنمول اور بی جے پی میں جھڑپ
ہاوڑہ ، 26 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کارکنوں نے اتوار کی سہ پہر کو ’ جئے بنگلہ‘ کے نعرے لگائے جب کہ اداکار اور ایم پی روی کشن ہاوڑہ نارتھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار امیش رائے کی حمایت میں مہم چلا رہے
( اپ ڈیٹ) مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں ایم پی روی کشن کی انتخابی مہم کے دوران ترنمول اور بی جے پی میں جھڑپ


ہاوڑہ ، 26 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کارکنوں نے اتوار کی سہ پہر کو ’ جئے بنگلہ‘ کے نعرے لگائے جب کہ اداکار اور ایم پی روی کشن ہاوڑہ نارتھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار امیش رائے کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔ اس سے بی جے پی اور ترنمول کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔ کارکنوں کے درمیان نعرے بازی کے بعد صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ دونوں فریقین کے درمیان تصادم اور توڑ پھوڑ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی نے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم کے آخری اتوار کو شمالی ہاوڑہ میں روڈ شو کیا۔ اداکار اور بی جے پی ایم پی روی کشن بھی بی جے پی امیدوار امیش رائے کی حمایت میں موجود تھے۔ للواہ کے بی روڈ علاقے سے ریلی کے گزرتے ہی کشیدگی بڑھ گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے کارکنان علاقے میں اپنے دفتر کے قریب جمع ہوئے اور ’ جئے بنگلہ‘ کے نعرے لگائے ، جس پر بی جے پی کے حامیوں نے ’جئے شری رام ‘کے ساتھ جواب دیا۔ اس کے بعد ایک گرما گرم بحث ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین میں ہاتھا پائی ہو گئی۔بی جے پی کا الزام ہے کہ اس کی ریلی کو روکنے کی کوشش کی گئی اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے اس کے جھنڈوں کو اپنے جھنڈوں سے بدل دیا۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی کی ریلی کے دوران اس کے پارٹی دفتر پر حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

صورتحال بگڑتے ہی پولیس اور مرکزی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے مطابق صورتحال فی الحال قابو میں ہے ، تاہم علاقے میں کشیدگی اور خوف کی فضا برقرار ہے۔بی جے پی امیدوار امیش رائے نے الزام لگایا کہ ترنمول کارکنوں نے ریلی کے دوران جھنڈے پھاڑ دیئے اور ” جئے بنگلہ “ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترنمول کے سیاسی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ ترنمول کے امیدوار گوتم چودھری نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ماحول کو خراب کرنے کے لیے باہر کے لوگوں کو لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کارکن محض پارٹی کے جھنڈے لہرا رہے تھے جب بی جے پی کے حامیوں نے حملہ کیا اور’ جے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے پولیس میں شکایت درج کرائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande