امریکہ میں وائٹ ہاوس کرسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ ، صدر ٹرمپ مکمل طور پر محفوظ
واشنگٹن، 26 اپریل (ہ س)۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہفتہ کی شام ناقابلِ تسخیر قلعہ بندی کے درمیان جاری وائٹ ہاوس کرسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پروگرام کے مقام کے باہر فائرنگ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ سکریٹ سروس کے ایجنٹس صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وہاں سے نکال کر لے گئے۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کرسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پروگرام کے مقام کے باہر ہوئی فائرنگ کی خبر ملتے ہی سکریٹ سروس کے ایجنٹس مورچہ سنبھالے ہوئے۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کرسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پروگرام کے مقام کے باہر ہوئی فائرنگ کی خبر ملتے ہی سکریٹ سروس کے ایجنٹس مورچہ سنبھالے ہوئے۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


واشنگٹن، 26 اپریل (ہ س)۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہفتہ کی شام ناقابلِ تسخیر قلعہ بندی کے درمیان جاری وائٹ ہاوس کرسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پروگرام کے مقام کے باہر فائرنگ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ سکریٹ سروس کے ایجنٹس صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وہاں سے نکال کر لے گئے۔ ٹرمپ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اس فائرنگ میں ایک ایجنٹ زخمی ہو گیا۔ ڈنر کا اہتمام واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کے بال روم میں کیا گیا تھا۔

سی بی ایس نیوز اور الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ ہوتے ہی ٹرمپ کو وہاں سے فوراً باہر نکالا گیا۔ اس سالانہ میڈیا پروگرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بال روم پہنچ چکے تھے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ وہ جلد ہی وائٹ ہاوس سے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ ٹرمپ نے لکھا، ’’وہ، خاتون اول، نائب صدر اور کابینہ کے تمام ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ میں نے اس پروگرام کے انچارج تمام نمائندوں سے بات کر لی ہے۔ ڈنر کا انعقاد 30 دنوں کے اندر دوبارہ کیا جائے گا۔‘‘

ٹرمپ نے سکریٹ سروس کے ایجنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بہادر ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’حملہ آور کو پکڑ لیا گیا ہے۔‘‘ موقع سے حاصل فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ گولیوں کی آواز سننے کے بعد ٹرمپ اور وہاں موجود لوگ اپنی میزوں کے پیچھے چھپ گئے۔ اس دوران لوگ چلا رہے تھے، ’’نیچے جھک جاو۔‘‘ اس کے بعد سکریٹ سروس کے ایجنٹس ٹرمپ کو تیزی سے جائے وقوعہ سے دور لے گئے۔ پھر ایجنٹس نے پروگرام کے مقام کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔

ڈنر میں مدعو الجزیرہ کے صحافی کرس شیریڈن نے بتایا کہ انہوں نے بال روم کے باہر گولیوں کی پانچ آوازیں سنیں۔ ہم فوراً زمین پر لیٹ گئے۔ فائرنگ ٹھیک میرے پیچھے ہوئی۔ گولی بال روم کے داخلہ دروازے کے پیچھے چلی۔ اسی دوران حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ رات تقریباً 8.30 بجے پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاوس میں ہیں۔

صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی کہ ٹرمپ بریفنگ روم سے ہی خطاب کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے مجموعی طور پر پانچ سے آٹھ گولیاں چلائیں۔ مشتبہ بندوق بردار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کرسپونڈنٹس ڈنر کی صدر اور سی بی ایس نیوز کی صحافی ویجیا جیانگ نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔ وہ پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم سب محفوظ ہیں۔ آج رات ایک ساتھ آنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ ہم پھر ملیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande