گوہاٹی کے مٹھ گھریا میں شدید سڑک حادثہ، تین لڑکیوں کی موت
گوہاٹی، 26 اپریل (ہ س)۔ دارالحکومت گوہاٹی کے مٹھ گھریا علاقے میں گزشتہ رات ہوئے ایک شدید سڑک حادثے میں تین لڑکیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سوئفٹ کار سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ موصولہ معلومات کے مطابق، ٹکر اتن
سڑک حادثے کی علامتی تصویر


گوہاٹی، 26 اپریل (ہ س)۔ دارالحکومت گوہاٹی کے مٹھ گھریا علاقے میں گزشتہ رات ہوئے ایک شدید سڑک حادثے میں تین لڑکیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سوئفٹ کار سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

موصولہ معلومات کے مطابق، ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تینوں دوشیزاؤں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متوفین میں ایک دوشیزہ کی شناخت آکانکشا سیکیا کے طور پر ہوئی ہے، جو چرائی دیو ضلع کی ساکن تھی۔ دیگر دو دوشیزاوں کی شناخت ابھی تک سرکاری طور پر نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande