
واشنگٹن،26 اپریل (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ہفتہ کی شام وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے میں گھس کر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص تنہا حملہ آور تھا۔وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا، میری رائے میں وہ اکیلا ہی تھا، فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے اسے ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں اس واقعے میں اصل ہدف وہ خود تھے، جبکہ خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی اس کی تصدیق کی۔مزید برآں ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا، جس سے یہ لگے کہ یہ حملہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا جنگ سے متعلق ہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے واشنگٹن میں ہونے والی اس تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو ممکنہ قاتل قرار دیا اور کہا کہ اس کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ عبور کر کے اندر داخل ہوا اور کہا: ایک اہلکار کو گولی لگی، لیکن واضح ہے کہ وہ ایک بہترین بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے بچ گیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan