پولیس کو کٹھوعہ میں آئی بی کے قریب ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت
جموں, 26 اپریل (ہ س)۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج، شریدھر پاٹل نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کی حساس صورتحال کے پیش نظر سخت نگرانی اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ک
DIG


جموں, 26 اپریل (ہ س)۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج، شریدھر پاٹل نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کی حساس صورتحال کے پیش نظر سخت نگرانی اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کٹھوعہ میں سیکورٹی اور جرائم سے متعلق ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مؤثر چیکنگ، گشت میں اضافہ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما نے ضلع کی سیکورٹی صورتحال اور جرائم سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ڈی آئی جی نے ضلع میں درج مقدمات، ان کی تفتیش اور نمٹانے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور زیر التوا کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مفرور ملزمان، عادی مجرموں اور گینگسٹرز پر کڑی نظر رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے پر زور دیا تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔

ڈی آئی جی نے ’نشہ مکت ابھیان‘ کا جائزہ لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande