بلیا میں داماد نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، سسر کو بھی زخمی کیا
بلیا، 26 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلیا سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بیوی کی رخصتی نہیں ہونے سے ناراض داماد نے سسرال میں چاقو سے گود کر بیوی اور ساس کا قتل کر دیا۔ اس کے حملے میں سسر شدید طور پر زخمی ہو گئے، جن کا علاج وارانسی میں
قتل کی علامتی تصویر


بلیا، 26 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلیا سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بیوی کی رخصتی نہیں ہونے سے ناراض داماد نے سسرال میں چاقو سے گود کر بیوی اور ساس کا قتل کر دیا۔ اس کے حملے میں سسر شدید طور پر زخمی ہو گئے، جن کا علاج وارانسی میں چل رہا ہے۔ حیوان صفت داماد کی تلاش پولیس کی تین ٹیمیں کر رہی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق گڑوار تھانہ علاقے کے سنہاچور کے ساکن امت گپتا کی سسرال نگرا تھانہ علاقے کے بچھئی پور میں ہے۔ جہاں امت ہفتہ کی رات پہنچا۔ بیوی سے کسی بات کو لے کر تنازعہ ہو گیا۔ ہفتہ کی آدھی رات کو غصے میں بھرے امت نے 22 سالہ بیوی پریتی پر چاقو سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ اسے بچانے آئے ساس سسر پر بھی حیوان بنے داماد نے تابڑ توڑ حملہ کر دیا۔ اس کے حملے میں اس کا ڈھائی سالہ بیٹا بھی زخمی ہو گیا۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امت گپتا بیوی کی رخصتی نہیں ہونے سے ناراض تھا۔ وہیں، اس سنسنی خیز واردات کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر نگرا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی تھی۔ تاہم، تب تک ملزم فرار ہو گیا تھا۔

اتوار کی صبح واقعے کی معلومات دیتے ہوئے ایس پی اوم ویر سنگھ نے بتایا کہ آدھی رات کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بچھئی پور گاوں میں چاقو بازی ہوئی ہے۔ معلومات ملی تھی کہ امت کمار گپتا نامی لڑکا ہے، جو بنیادی طور پر سنہاچور، گڑوار تھانہ کا رہنے والا ہے، جس کی سسرال بچھئی پور گاوں، نگرا میں تھی، اس کے ذریعے رات میں آ کر اپنی بیوی سے کسی بات پر تنازعہ ہونے کی وجہ سے پہلے اپنی بیوی پر حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد جب اس کے ساس سسر بچانے آئے تو ان پر بھی حملہ کیا۔ اس واقعے میں ملزم امت کمار کی بیوی اور اس کی ساس سشیلا دیوی (45) کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے زخمی سسر کو فوری طور پر اسپتال بھیجا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ پولیس اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ سوات اور سرویلنس ٹیم بھی متحرک ہے۔ ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande