سنجے جموار دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ کے پہلے سی ای او کے طور پر مقرر، عالمی توسیع کی قیادت کریں گے
نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے سنجے جموار کو اپنے نئے بین الاقوامی منصوبے، دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ (ڈی ایم آئی ایل) کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے۔ یہ کمپنی میٹرو پروجیکٹس اور
سنجے جموار دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ کے پہلے سی ای او کے طور پر مقرر، عالمی توسیع کی قیادت کریں گے


نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے سنجے جموار کو اپنے نئے بین الاقوامی منصوبے، دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ (ڈی ایم آئی ایل) کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے۔ یہ کمپنی میٹرو پروجیکٹس اور آپریشن اور دیکھ بھال کے کاموں کو دہلی کے باہر اندرون ملک اور بیرون ملک انتظام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ڈی ایم آر سی نے اتوار کو کہا کہ دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ کا قیام حکومت کے تعاون سے ہندوستان کی دیگر ریاستوں اور بیرون ملک میٹرو اور ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کمپنی میٹرو منصوبوں کی طویل مدتی منصوبہ بندی، ترقی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے دیگر ایجنسیوں اور مالیاتی اداروں کو مشاورتی خدمات بھی فراہم کرے گی۔

سنجے جموار ایک سابق انڈین ریلوے ٹریفک سروس (آئی آر ٹی ایس) افسر ہیں اور انہیں ہندوستانی ریلوے، ڈی ایم آر سی، اور بین الاقوامی سطح پریو کے،یو ایس اے، فرانس، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے وارک بزنس اسکول، یو کے سے اسٹریٹجک لیڈرشپ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا ہے، اور لیڈز یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ اکنامکس پر تحقیق بھی کی ہے۔

جب سنجے جموار نے 1998 میں ڈی ایم آر سی میں شمولیت اختیار کی تو وہ دہلی میٹرو کے پہلے آپریشنز اور مینٹیننس ملازم تھے۔ اس لیے ان کی واپسی کو ڈی ایم آر سی کے لیے ’گھر واپسی‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال نے کہا کہ ڈی ایم آر سی پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر خدمات فراہم کرتا رہاہے۔ یہ کارپوریشن بنگلہ دیش میں ڈھاکہ میٹرو پروجیکٹ میں مشیر کے طور پر کام کرتی ہے۔ مزید برآں، ڈی ایم آر سی کے پاس چنئی، ممبئی اور پٹنہ میٹرو پروجیکٹوں کے لیے اہم معاہدے ہیں۔ مزید برآں، ڈی ایم آر سی نے ملک کے تقریباً تمام بڑے میٹرو پروجیکٹوں میں بطور مشیر کام کیا ہے، بشمول ممبئی، جے پور، اور پٹنہ میٹروز کی تعمیر وغیرہ ۔

ڈی ایم آر سی کا خیال ہے کہ دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ کی تشکیل اور سنجے جموار کی تقرری تنظیم کی عالمی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande