
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ نوجوان پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے آل راونڈر کوپر کونولی نے اپنی مستقل مزاجی اورتیز بیٹنگ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں اپنا نام بنایا ہے۔ لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں انہوں نے 46 گیندوں پر 87 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم، ان کے ساتھی پریانش آریہ کی 37 گیندوں پر 93 رن کی دھماکہ خیز اننگز نے مزید سرخیوں کو پکڑ لیا۔
دونوں بلے بازوں نے مل کر صرف 80 گیندوں میں 182 رنوںکی شاندار شراکت قائم کی، جو سیزن کی سب سے متاثر کن شراکت میں سے ایک ہے۔ میچ کے بعد کونولی نے کہا کہ وہ اور آریہ مسلسل ایک دوسرے سے سیکھ رہے ہیں اور اپنے کھیل کو بہتر بنا رہے ہیں۔
کونولی نے کہا، ہر کھلاڑی کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ ہم اس پر بات کرتے ہیں کہ ہر کھلاڑی کے لیے کیا بہتر کام ہے اور ایک دوسرے سے چھوٹی چھوٹی چیزیں سیکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد ٹیم کو مسلسل بہتر بنانا اور آگے لے جانا ہے، کونولی نے کہا۔
کونولی نے اس سیزن میں اب تک 223 رن بنائے ہیں، جو ٹیم کے دیگر اہم بلے بازوں پریانش آریہ (211)، پربھسمرن سنگھ (211) اور شریاس آئیر (208) سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنی طاقتوں کو کھیلنے اور غیر ضروری خطرات مول نہ لینے کو قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنی خوبیوں کی نشاندہی کرنی چاہیے اور ان پر قائم رہنا چاہیے۔ اپوزیشن آپ کی کمزوریوں کو تلاش کرے گی لیکن ان کو سمجھنا اور ان پر کام کرنا ضروری ہے۔
کونولی کی کارکردگی میں ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کا بھی کلیدی کردار رہا ہے۔ اسے پونٹنگ کی رہنمائی میں اپنے کھیل کو نکھارنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کپتان شریاس ائیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔
کونولی نے کہا، پونٹنگ اور شریاس کا مجموعہ ٹیم کو صحیح سمت دے رہا ہے۔ شریاس ایک لاجواب لیڈر ہیں جو ٹیم کے لیے ایک آرام دہ ماحول پیدا کرتے ہیں اور ہر کھلاڑی کو بہتری کی ترغیب دیتے ہیں، کونولی نے کہا۔
پنجاب کنگز کی موجودہ کارکردگی اس بات کا اشارہ ہے کہ ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی مضبوط ہو رہی ہے۔
لکھنو¿ کے خلاف میچ میں، پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 254 رن بنائے۔ جواب میں لکھنو¿ صرف 5 وکٹوں پر 200 رن ہی بنا سکی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی