آئی پی ایل 2026: پنجاب کنگز کی شاندار جیت ، لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رن سے ہرا کرسرفہرست مقام پر برقرار
ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ)، 19 اپریل (ہ س)۔ پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اپنی پانچویں جیت درج کی۔ اتوار کے دوسرے میچ میں پنجاب نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنا سرفہرست مقام برق
IPL-2026-PBKS-beat-LSG-54-Runs


ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ)، 19 اپریل (ہ س)۔ پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اپنی پانچویں جیت درج کی۔ اتوار کے دوسرے میچ میں پنجاب نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا۔ اس سے قبل دن کے افتتاحی میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹاس ہارنے اور پہلے بلے بازی کرنے کے بعد، پنجاب نے ملاں پور اسٹیڈیم میں 7 وکٹ پر 254 رن بنائے، جو اس سیزن کا بہترین اسکور رہا۔ جواب میں لکھنؤ کی ٹیم 5 وکٹ پر 200 رن ہی بنا سکی۔

پنجاب کی اننگز کی شروعات خراب رہی، اس نے اپنا پہلا وکٹ صرف 3 رن پر پربھسمرن سنگھ کو کھو دیا۔ پریانش آریہ اور کوپر کونولی نے پھر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 80 گیندوں میں 182 رن کی زبردست شراکت داری قائم کی۔ پریانش نے 93 اور کونولی نے 87 رن بنائے۔

آخر میں، نہال وڈھیرا (13)، ششانک سنگھ (17) اور مارکس اسٹونیس (29) کی تیز اننگز نے ٹیم کو 250 تک پہنچا دیا۔ لکھنؤ کی جانب سے ایم سدھارتھ نے دو وکٹ لیے، جب کہ محمد شامی، محسن خان اور پرنس یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

255 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنو¿ نے 10 اوور میں 100 رن بنا لئے تھے۔ تاہم اس کے بعد وکٹوں کے مسلسل گرنے نے ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 43 رن بنائے جبکہ ایڈن مارکرم (42)، مچل مارش (40) اور آیوش بڈونی (35) نے بنائے لیکن کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہ پہنچ سکا۔

گیندبازی میں مارکو جانسن نے دو جبکہ ارشدیپ سنگھ، وجے کمار ویساکھ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے، جب کہ لکھنو¿ مسلسل تیسری شکست کے بعد آٹھویں نمبر پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande