ٹرمپ کے خطاب سے پہلے متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون سے حملہ
ابوظہبی، 02 اپریل (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قوم کے نام خطاب سے کچھ دیر پہلے ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر حملہ کیا۔ ایران نے یو اے ای میں میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی۔ اس کی تصدیق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے کی۔ سی این این کی
ایران 28 فروری کے بعد سے مسلسل متحدہ عرب امارات پر حملے کر رہا ہے۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


ابوظہبی، 02 اپریل (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قوم کے نام خطاب سے کچھ دیر پہلے ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر حملہ کیا۔ ایران نے یو اے ای میں میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی۔ اس کی تصدیق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے کی۔

سی این این کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کی علی الصبح بتایا کہ ملک کا ایئر ڈیفنس سسٹم اس وقت آنے والے میزائلوں اور ڈرون کے خطرات کو روکنے کا کام کر رہا ہے۔ یہ معلومات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریر شروع ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے دی گئی۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ پورے ملک میں سائرن بج رہے ہیں اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔ ساتھ ہی سیکورٹی اور بچاو سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔ قابلِ ذکر ہے کہ مارچ میں ایران نے اسرائیل-امریکہ کے مشترکہ حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

31 مارچ تک یو اے ای دفاعی افواج نے 433 بیلسٹک میزائلوں اور 1,977 سے زائد ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ کچھ حملے فجیرہ آئل فیلڈ اور دبئی ہوائی اڈے کے قریب ہوئے۔ ان حملوں میں تین فوجی اہلکاروں سمیت 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ایران نے علاقائی کشیدگی کے درمیان یو اے ای کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ 2022 کے حوثی باغیوں کے حملے سے زیادہ سنگین ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande