

نمت ملہوترا کے حوصلہ مندپروجیکٹ ”راماینم“ کافلم شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹیزر بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اداکار رنویر کپور پہلی بار بھگوان رام کے طور پر نظر آئیںگے۔ فلم کی پہلی جھلک نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ پرائم فوکس اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کا ہدایت کاری نتیش تیواری نے کی ہے جبکہ نمت ملہوترا یش کے مونسٹر مائنڈ کریئیشنز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔
ٹیزر میں 'رام' کے کردار کو ایک ایسے ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو اپنے فیصلوں اور 'دھرم' کے لیے وقف ہونے کی وجہ پہچانا جاتا ہے۔ یہ جھلک نہشائقین کو اساطیری داستان سے جوڑتی ہے بلکہ رام کے انسانی پہلوو¿ں کو بھی گہرائی سے ظاہر کرتی ہے۔ فلم کی پیش کش عالمی سطح پر بیک وقت کی گئی جس کی وجہ سے بین الاقوامی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔
ہدایت کار نتیش تیواری نے کہا کہ ”راماین“ صرف اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ انسانی فیصلوں اور ان کے نتائج کی کہانی ہے۔ دریں اثنا، رنبیر کپور نے اس کردار کو اپنے لیے سیکھنے کا تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رام کی سادگی، پاکیزگی اور قربانی کو سمجھنا ان کے لیے ایک عاجزانہ اور خاص سفر رہا ہے۔
پروڈیوسر نمت ملہوترا نے بھی 'رام' کے کردار کی بنیادی روح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کہانی کی اصل طاقت جیت میں نہیں، قربانی میںمضمر ہے۔ 'راماین' کو دوپارٹ میں ریلیز کیا جائے گا، پہلا پارٹ 2026 میں دیوالی پر اور دوسرا 2027 میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد