
لکھنؤ، 02 اپریل (ہ س)۔ جے ایس ڈبلیو اور جی ایم آر کی ملکیت والی دہلی کیپٹلس نے بدھ کی رات ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنو¿ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کی اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا اور سیزن کے اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کر لیے۔
ایل ایس جی کے ذریعہ دیئے گئے142رن کے نشان کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی 26 رن پر 4 وکٹ گرنے کے بعد مشکل میں تھی۔ سمیر رضوی (47 گیندوں پر 70 ناٹ آو¿ٹ) اور ٹرسٹن اسٹبس (32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 39) نے پانچویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 119 رن کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو 17.1 اوور میں جیت سے ہمکنار کیا۔ یہ فرنچائزی کی تاریخ میں پانچویں وکٹ کے لیے سب سے زیادہ یا اس سے کم شراکت داری ہے۔
سمیر رضوی نے میچ کے بعد کہا کہ جب میں بلے بازی کے لیے میدان میں آیا تو میں نے مثبت انداز میں کھیلنے کا ارادہ کیا، لیکن پاور پلے میں تیزی سے چار وکٹیں گنوانے کے بعد صورتحال مشکل ہوگئی تھی۔ اسٹبس اور میں نے فیصلہ کیا کہ ہمارے پاس وقت ہے، اس لیے پہلے پچ کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ گیند سوئنگ اور سیم کررہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا،”ہماری منصوبہ بندی آسان تھی کہ سیٹ ہو نے کے بعد تو ڈھیلی گیندوں کا فائدہ اٹھائیں اور صورتحال کے مطابق کھیلیں۔ اسی حکمت عملی سے ہم نے شراکت داری کی ۔ “
رضوی نے ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،”کوچز اور معاون عملے نے مجھے نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے اور اپنا فطریکھیل کھیلنے کا مکمل اعتماد دیا ہے۔ یہ وضاحت اور آزادی مجھے اعتماد دیتی ہے۔“
اپنی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”شروع میں، میں نے بغیر کوئی باو¿نڈری لگائے 12-13 گیندیں کھیلی، پھر مجھے ایک ڈھیلی گیند ملی، جس پر میں نے شاٹ مارا اور اس کے بعد میںحالات میں ڈھلتا گیا اور اپنے معمول کے کھیل کا مظاہرہ کر سکا۔“
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں میں عام طور پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں، اس لیے میں اس کردار میں فٹ ہوں اور ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
اپنی مستقل مزاجی کے بارے میں، رضوی نے کہا،”میں نے ابھی تک آئی پی ایل میں زیادہ اننگز نہیں کھیلی ہیں، اس لیے میری توجہ اب مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ٹیم کے لیے کردار ادا کرنے پر ہے۔“
دہلی کیپٹلس نے بھی مضبوط گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ لونگی نگیڈی نے 3/27، ٹی نٹراجن نے 3/29، جبکہ کلدیپ یادو نے 2/31 اور کپتان اکشر پٹیل نے 1/17 کا فائدہ اٹھایا۔ ان کوششوں کی بدولت لکھنؤ 141 رن تک محدود رہا۔
دہلی کیپٹلس اب 4 اپریل 2026 کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اپنے پہلے ہوم میچ میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ کرے گی اور اپنی جیت کی رفتار کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد