سندھیا نے سہارنپور پی ٹی سی کی پلاٹینم جوبلی پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو سہارنپور میں پوسٹل ٹریننگ سینٹر (پی ٹی سی) کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہاں آکاشوانی بھون کے رنگ بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے س
سندھیا


نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو سہارنپور میں پوسٹل ٹریننگ سینٹر (پی ٹی سی) کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہاں آکاشوانی بھون کے رنگ بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھیا نے کہا کہ پوسٹل ٹریننگ سنٹر صرف ایک ادارہ نہیں ہے بلکہ خدمت کی زندہ وراثت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال کا یہ سفر قومی تعمیر میں پوسٹل ٹریننگ سینٹر کے مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان 2030 تک نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لیے لاجسٹک سپر پاور بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس میں محکمہ ڈاک اور اس کے ملازمین کا رول بہت اہم ہے۔

اس موقع پر پوسٹل سروسز کے ڈائرکٹر جنرل جتیندر گپتا، ممبر (فنانس) ڈی سی سی منیش سنہا، سی جی سی اے وندنا گپتا اور ممبر (ایچ آر ڈی) کرنل ایس ایف ایچ رضوی سمیت کئی عہدیدار موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پی ٹی سی سہارنپور کا قیام 2 اپریل 1951 کو آزاد ہندوستان کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ 56.71 ایکڑ کے کیمپس میں پھیلا ہوا یہ ادارہ آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈاک کارکنوں کو تربیت دیتا ہے۔ یہ 11 جدید کمپیوٹر لیبارٹریز اور ایک وقف شدہ ای اسٹوڈیو پر مشتمل ہے، جہاں تقریباً 3,000 ملازمین کو سالانہ ای کامرس لاجسٹکس، ڈیجیٹل آپریشنز، اور مالیاتی شمولیت سے متعلق مہارتوں کی تربیت دی جاتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande