
۔مرادآباد کے ایک معروف برآمد کنندہ سے 5 کروڑ روپے کے تاوان کی مانگ کی تھی
۔اودھم سنگھ گینگ کا شوٹرتھاانکاونٹر میں مارا گیا آشو چڈھا عرف مونٹی ،پچاس ہزار روپے کا تھا انعام
مرادآباد، 2 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مراد آباد پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں مغربی اتر پردیش کے بدنام زمانہ بدمعاش اودھم سنگھ گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک شارپ شوٹر آشو چڈھا عرف مونٹی کوسول لائنزتھانے کے علاقے میں مار گرایا۔تصادم میں مارا گیا مونٹی پر شہر کے ایک برآمد کنندہ سے 5 کروڑ روپے کا تاوان مانگنے اور قتل کی کوشش کے معاملے میں مطلوب تھا۔
پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے بتایا کہ ہاپوڑ ضلع کے میرپور کلاں کا رہنے والا آشو چڈھا عرف مونٹی مغربی اتر پردیش کا ایک بدنام زمانہ بدمعاش تھا۔ اس نے حال ہی میں مراد آباد کے ایک مشہور ایکسپورٹر وزیر چندر ایکسپورٹ کے آپریٹر اور سول لائنز علاقے کے رہنے والے ارشو ڈھل سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھااوران پر قاتلانہ حملہ بھی کیا۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) میرٹھ فیلڈ یونٹ اور مراد آباد پولیس کی ٹیمیں اسے تلاش کر رہی تھیں۔ بدھ کی دیر رات، اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سول لائنز تھانہ علاقے میں پوسٹ مارٹم ہاو¿س کے قریب محاصرہ کیا۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر مونٹی نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، نگر کمار رنوجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک سوئفٹ کار، ایک .32 بور آرڈیننس فیکٹری سے بنی پستول، ایک .32 بور کا ریوالور اور ایک 12 بور بندوق برآمد کی ہے۔ بڑی تعداد میں کارتوس کے خول اور زندہ کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے۔ ان کے خلاف غازی آباد، ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر اور مرادآباد میں کل 36 سنگین مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد