
کٹیہار، 2 اپریل (ہ س)۔ کٹیہار پولیس نے شیوم راجپوت عرف شیوم آریان کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو یکم اپریل کو اطلاع ملی کہ ایک شخص غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے، جس میں وہ فائرنگ بھی کر رہا ہے۔پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے شیوم راجپوت کو گرفتار کر کے ایک غیر قانونی دیسی ساختہ پستول، ایک میگزین اور دو زندہ کارتوس برآمد کر لیے۔ اس معاملے میں ٹاؤن تھانہ مقدمہ نمبر 375/26 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شیوم راجپوت وائر لیس گلی، آملہ ٹولا، نگر تھانہ، کٹیہار ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شیوم راجپوت نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرکے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan