پاوریکا لمیٹڈ نے اسٹاک مارکیٹ میں کمزور لسٹنگسے مایوس کیا، آئی پی او سرمایہ کار خسارے میں
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ جین سیٹ تیار کر نے کے ساتھ ہی ونڈ پاور کے کاروبار میں بھی کام کرنے والی کمپنیپاوریکا لمیٹڈ کے شیئروں نے آج زبردست گراوٹ کے ساتھ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 395 روپے
IPO-Listing-Powerica-Ltd


نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ جین سیٹ تیار کر نے کے ساتھ ہی ونڈ پاور کے کاروبار میں بھی کام کرنے والی کمپنیپاوریکا لمیٹڈ کے شیئروں نے آج زبردست گراوٹ کے ساتھ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 395 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج، اس کی لسٹنگ بی ایس ای پر 5.06 فیصد کی رعایت کے ساتھ 375 روپے پر ہوئی اور این ایس ای پر اس کی لسٹنگ 7.34 فیصد کی رعایت کے ساتھ 366 روپے کی سطح پر ہوئی۔

کمزور لسٹنگ کے بعد، خریداری کی حمایت سے یہ شیئر اچھل کر 388.95 روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، فروخت کا دباو¿ بڑھنے سے یہ 365.10 روپے تک گر گیا۔ صبح 11:30 بجے تک، کمپنی کے حصص بی ایس ای پر 370 روپے اور این ایس ای پر 370.45 روپے پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس طرح اب تک کی ٹریڈنگ کے بعد کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سے زائد خسارے میں تھے۔

پاوریکا لمیٹڈ کا 1,100 کروڑ روپے کا آئی پی او 24 اور 27 مارچ کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے ہلکا ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر اسے 1.53 گنا سبسکرائب کیا گیا ۔ان میں سے، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 4.74 گناسبسکرائب کیا گیا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں ( این آئی آئی ) کے لیے مختص حصہ صرف 0.47 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ صرف 0.16 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ملازمین کے لیے مخصوص حصہ 1.30 گنا سبسکرائب کیا گیا۔

اس آئی پی او کے تحت پانچ روپے کی فیس ویلیو والے کل 2,78,48,100 حصص جاری کئے گئے تھے۔ اس میں 700 کروڑ روپے کے 1,77,21,518 نئے حصص جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے 400 کروڑ روپے مالیت کے 1,01,26,582 شیئرز فروخت کیے گئے۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کمپنی اپنے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کیے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) میں کیے گئے دعوے کے مطابق، اس کی مالی حالت میں تھوڑا سا اتار چڑھاو¿ ہوتا رہاہے۔ مالی سال 2022-23 میں، کمپنی کا خالص منافع 106.45 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 226.11 کروڑ روپے ہو گیا اور مالی سال 2024-25 میں کم ہو کر 175.83 کروڑ روپے ہو گیا۔ موجودہ مالی سال میں اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک کمپنی نے 134.55 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی تھوڑا سا اتار چڑھاو¿ آیا۔ مالی سال 2022-23 میں، اس نے 2,422.42 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2023-24 میں گھٹ کر 2,356.77 کروڑ روپے ہو گئی اور مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 2,710.93 کروڑ روپے ہو گئی۔ رواں مالی سال میں، اپریل سے 30 ستمبر، 2025 تک، کمپنی نے 1,474.87 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضوں کے بوجھ میں بھی اتار چڑھاو¿ آیا۔ مالی سال 2022-23 کے اختتام پر، کمپنی پر 278.88 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 2023-24 میں کم ہو کر 177.52 کروڑ روپے ہو گیا اور مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 300.80 کروڑ روپے ہو گیا۔ موجودہ مالی سال میں، اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک، کمپنی کے قرض کا بوجھ 571.95 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے ذخائر اور سرپلس میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2022-23 میں، یہ 777.88 کروڑ روپے تھا، جو 2023-24 میں بڑھ کر 898.67 کروڑروپے ہو گئے۔ اسی طرح، 2024-25 میں، کمپنی کے ذخائر اور سرپلس 1,070.95 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ موجودہ مالی سال میں، اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک، یہ 1,158.99 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے (سود، ٹیکس، فرسودگی، اور معافی سے پہلے کی آمدنی) 2022-23 میں 333.21 کروڑ روپے تھا، جو 2023-24 میں بڑھ کر 362.45 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح، اس کا ای بی آئی ٹی ڈی اے2024-25 میں گھٹ کر 345.66 کروڑ روپے رہ گیا۔ موجودہ مالی سال میں، یہ 30 ستمبر 2025 تک 220.42 کروڑ روپے تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande