
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سونا آج 3,150 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو کر 3,440 روپے فی 10 گرام ہو گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی آج 5000 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 کیرٹ سونا 1,52,960 روپے فی 10 گرام سے 1,53,110 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,40,210 روپے فی 10 گرام سے 1,40,360 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی آج اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,55,100 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ کی طرح آج بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چمکدار دھاتوں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج سنگاپور گولڈ ایکسچینج میں اسپاٹ گولڈ 4,696.29 ڈالر فی اونس کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔ جبکہ لندن سلور مارکیٹ میں اسپاٹ سلور کی قیمت 75.57 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,53,110 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,40,360 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,52,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,210 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,53,010 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,40,260 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,52,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,210 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,52,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,210 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,010 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,40,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,53,110 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,010 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,40,260 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,53,110 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,360 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کے شہروں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,960 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 1,40,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی