ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی مغربی ایشیا سے آج 34 پروازیں
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس مل کر آج مغربی ایشیا کے خطے سے آنے اور جانے والی کل 34 مقررہ اور غیر مقررہ پروازیں (فلائٹس) آپریٹ کریں گی۔ ایئر انڈیا نے جمعرات کو ’ایکس‘ پوسٹ پر بتایا کہ 02 اپریل
ایئر انڈیا کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس مل کر آج مغربی ایشیا کے خطے سے آنے اور جانے والی کل 34 مقررہ اور غیر مقررہ پروازیں (فلائٹس) آپریٹ کریں گی۔

ایئر انڈیا نے جمعرات کو ’ایکس‘ پوسٹ پر بتایا کہ 02 اپریل کو، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس مغربی ایشیا کے لیے اور وہاں سے 34 مقررہ اور غیر مقررہ پروازیں آپریٹ کر رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان میں یو اے ای کے لیے اور وہاں سے 18 غیر مقررہ پروازیں شامل ہیں، جن کا مقصد موجودہ علاقائی کشیدگی کے درمیان مسافروں کی مدد کرنا ہے۔

ایئر لائن نے کہا کہ جہاں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان کے لیے کچھ پروازیں جاری ہیں، وہیں دوحہ، تل ابیب اور کویت جیسے مقامات کے لیے پروازیں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande