
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س): عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو راگھو چڈھا کی جگہ اشوک متل کو راجیہ سبھا میں پارٹی کاڈپٹی لیڈر مقرر کیا۔
پارٹی نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو ایک خط لکھ کر رسمی طور پر اشوک متل کو پارٹی کا ڈپٹی لیڈر مقرر کرنے اور راگھو چڈھا کو عام آدمی پارٹی کوٹہ سے بولنے کا وقت نہ دینے کی درخواست کی ہے۔
اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اشوک متل نے کہا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے انہیں راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ متل نے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے 10 ایم پی ہیں، جن میں سے 07 پنجاب اور 03 دہلی سے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی