ممبئی انڈینز کی ناقص کارکردگی،ہاردک کی کپتانی پر اٹھنے لگے سوال
نئی دہلی،19اپریل(ہ س)۔ آئی پی ایل 2026 ممبئی انڈینز کے لیے ایک بڑی تباہی ثابت ہو رہا ہے اور اس بحران کے مرکز میں ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا ہیں۔ پانچ میچوں میں چار شکستوں کے بعد تجزیہ کاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف گھریلو
ہاردک پانڈیا


نئی دہلی،19اپریل(ہ س)۔ آئی پی ایل 2026 ممبئی انڈینز کے لیے ایک بڑی تباہی ثابت ہو رہا ہے اور اس بحران کے مرکز میں ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا ہیں۔ پانچ میچوں میں چار شکستوں کے بعد تجزیہ کاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف گھریلو شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردک کی کپتانی پر سخت تنقید کی ہے۔ آئی پی ایل کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ممبئی انڈینز اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پرجدوجہد کررہی ہے۔ ہاردک پانڈیا کے بحیثیت کپتان فیصلے اور ٹیم کا تال میل مکمل طور پر خراب دکھائی دیتا ہے۔ جمعرات کو، وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، پنجاب کنگز نے، شریس ائیر کی قیادت میں، ممبئی انڈینز کو اس کے ہی میدان پر بری طرح شکست دے دیا، اوریہ اس سیزن کی چوتھی شکست تھی۔

کرک بز پر ایک بحث کے دوران، منوج تیواری نے ہاردک پانڈیا کی قائدانہ صلاحیتوں پر سخت تنقید کی۔ تیواری کا خیال ہے کہ جب سے ہاردک نے ممبئی کی کپتانی سنبھالی ہے ، میدان میں ان کے فیصلے معمولی رہے ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ پنجاب کے خلاف میچ میں بھی ہاردک کی گیند بازی اور فیلڈ سیٹنگ کی حکمت عملی سے ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ منوج تیواری نے کہا کہ پانچ بار کے چیمپئنز سے اس طرح کی بے سمت کارکردگی کی توقع نہیں تھی ، اور اس کا براہ راست ذمہ دار ہاردک کے کپتانی کے تجربے کی کمی یا دباو¿ کو سنبھالنے میں ناکامی ہے۔اس سیزن میں ممبئی انڈینز کی حالت زار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب تک کھیلے گئے پانچ میں سے چار میچ ہار چکے ہیں۔ اس سیزن میں اب تک ممبئی کی واحد کامیابی 29 مارچ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ملی۔ پنجاب کنگز کے خلاف تازہ شکست نے پہلے ہی ممبئی کی پلے آف میں رسائی مشکل بنا دی ہے۔

روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کے بعد شائقین پہلے ہی ناراض تھے لیکن اب شکستوں کے اس سلسلے نے آگ پر گھی کا کام کیا ہے۔ ہاردک کو ان کی ناقص قائدانہ صلاحیتوں اور میچوں کے دوران بولنگ کے نامناسب فیصلوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ منوج تیواری جیسے سابق کھلاڑیوں کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ممبئی کیمپ میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande