ٹرین میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، دو اسمگلر گرفتار، تین نابالغوں کو بچایا گیا
دیوریا، 19 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع دیوریا میں انسانی اسمگلنگ کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کی مستعدی سے ٹرین میں تین نابالغوں کو اسمگلروں کے چنگل سے آزاد کراتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایڈی
پولیس سپرنٹنڈنٹ جنوبی سنیل کمار سنگھ


دیوریا، 19 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع دیوریا میں انسانی اسمگلنگ کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کی مستعدی سے ٹرین میں تین نابالغوں کو اسمگلروں کے چنگل سے آزاد کراتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ جنوبی سنیل کمار سنگھ نے گزشتہ رات جاری پریس نوٹ میں بتایا کہ یہ کامیابی ٹرین نمبر 15909 میں چھپرا سے گورکھپور کے درمیان اسکواٹ ڈیوٹی کے دوران حاصل کی گئی۔

اسکواٹ ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو جیرادیئی اسٹیشن کے پاس جنرل کوچ میں دو نابالغ لڑکیاں، ایک نابالغ لڑکا اور دو مشکوک افراد نظر آئے۔ پوچھ گچھ میں نابالغوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان انہیں شادی اور مزدوری کا جھانسہ دے کر گواہاٹی سے دہلی ہوتے ہوئے کشمیر لے جا رہے تھے۔ یہ انکشاف بھی ہوا کہ انہیں بنگلہ دیش بارڈر عبور کرا کر ہندوستان لایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین (26) اور ظاہر حسین عرف زاہد حسین (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بنیادی طور پر میانمار کے باشندے بتائے جا رہے ہیں، جو الگ الگ مقامات پر رہ رہے تھے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے تمام کو دیوریا کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ تھانہ (اے ایچ ٹی) کے سپرد کر دیا۔ وہاں پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور فارنرز ایکٹ 1946 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں عدالتی تحویل میں ضلع جیل بھیج دیا۔

بچائے گئے نابالغ لڑکے کو گورکھپور کے سرکاری بچوں کے اصلاحی گھر میں بھیجا گیا ہے، جبکہ دونوں نابالغ لڑکیوں کو بارہ بنکی کے خواتین کے حفاظتی مرکز (ناری سنرکشن گرہ) میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande