کینیا کے کیفر لمباسی نے ساتویں چندر شیکھر ہاف میراتھن کی ٹرافی جیتی
بلیا، 19 اپریل (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کی یاد میں اتوار کو منعقدہ ساتویں چندر شیکھر ہاف میراتھن (21 کلومیٹر) کی سوا لاکھ روپے انعامی رقم کی ٹرافی کینیا کے رنر کیفر لمباسی نے جیت لی۔ پریاگ راج کے سچن یادو دوسرے اور کینیا کے کیبچھی وائزلی نے
پہلے فاتح کینیا کے کیفر


بلیا، 19 اپریل (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کی یاد میں اتوار کو منعقدہ ساتویں چندر شیکھر ہاف میراتھن (21 کلومیٹر) کی سوا لاکھ روپے انعامی رقم کی ٹرافی کینیا کے رنر کیفر لمباسی نے جیت لی۔ پریاگ راج کے سچن یادو دوسرے اور کینیا کے کیبچھی وائزلی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

اس میراتھن میں حصہ لینے کے لیے 730 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ تمام کھلاڑی صبح 6 بجے اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچے۔ پٹپر پچکھورا میں میراتھن کا فلیگ آف رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر اور بی جے پی ضلع صدر سنجے مشرا نے کیا۔ کینیا کے رنرز نے شروع سے ہی سبقت بنائے رکھی۔ 240 نمبر کی جرسی پہنے کینیا کے کیفر لمباسی نے 59 منٹ 5 سیکنڈ میں اپنی دوڑ پوری کی۔ کینیا کے رنر کیفر لمباسی نے پچکھورا میں اسٹارٹنگ پوائنٹ سے لے کر ویر لورک اسپورٹس اسٹیڈیم میں فنش لائن تک مسلسل سبقت برقرار رکھی۔ حالانکہ، پریاگ راج کے سچن یادو نے بھی کینیا کے رنر کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے شروع سے ہی کیفر کو پچھاڑنے کے لیے پوری طاقت جھونکی، مگر محض 32 سیکنڈ سے پیچھے رہ کر دوسرا مقام حاصل کیا۔

230 نمبر کی جرسی پہنے سچن یادو نے اپنی دوڑ 59 منٹ 37 سیکنڈ میں پوری کی۔ کینیا کے ہی کیبچھی وائزلی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کیبچھی نے ایک گھنٹہ 53 سیکنڈ میں دوڑ پوری کی۔ 270 نمبر کے رنر وارانسی کے انیل پٹیل نے چوتھا مقام، 271 نمبر کے رنر وارانسی کے جگنو کمار نے پانچواں مقام، 269 نمبر کے رنر وارانسی کے ابھیشیک پرجاپتی نے چھٹا مقام، 244 نمبر کے کینیا کے چیپکے وانگ نے ساتواں مقام، 153 نمبر کے رنر بلیا کے سونو کمار راج بھر نے آٹھواں مقام، 172 نمبر کے رنر بلیا کے نتیش کمار نے نواں مقام اور 703 نمبر کے رنر مدھیہ پردیش کے مئو گنج کے پنکج پٹیل نے دسواں مقام حاصل کیا۔ پنکج پٹیل نے اپنی دوڑ ایک گھنٹہ 7 منٹ اور 15 سیکنڈ میں پوری کی۔ فنشنگ لائن تک پہنچنے والے وارانسی کے کش کمار نے ایک گھنٹہ 15 منٹ 23 سیکنڈ میں دوڑ پوری کی۔ تقریباً ڈیڑھ سو کھلاڑی فنش لائن تک پہنچ سکے۔

پہلے فاتح کینیا کے کیفر لمباسی کو 1 لاکھ 25 ہزار، دوسرے فاتح سچن یادو کو 65 ہزار اور تیسرے مقام پر رہنے والے کینیا کے کیبچھی وائزلی کو 35 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ اسٹیڈیم میں تقسیمِ انعامات کے پروگرام میں گیان کنج بنشی بازار کے طلبہ نے اپنی موسیقی کی پیشکش سے سماں باندھ دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande