تمل ناڈو انتخابات: راہل گاندھی کا پونیری میں جلسہ عام سے خطاب ۔ عوام سے تعاون کی اپیل۔
چنئی، 18 اپریل (ہ س) - تمل ناڈو میں 23 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ریاست کی بڑی سیاسی جماعتیں- دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے)، آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے)،نام تاملار کچی (ا
تاہل


چنئی، 18 اپریل (ہ س) - تمل ناڈو میں 23 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ریاست کی بڑی سیاسی جماعتیں- دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے)، آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے)،نام تاملار کچی (این ٹی کے) اور تمیزہگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) مسلسل ریلیوں، جلسوں، اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے ووٹروں تک پہنچنے میں سرگرم ہیں۔ جوں جوں انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی ماحول گرم ہوتا جارہا ہے۔

اس تناظر میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پونیری میں سیکولر پروگریسو الائنس کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں، تمل ناڈو کے ساتھ اپنے جذباتی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، میں تمل ناڈو میں پیدا نہیں ہوا، لیکن میرا اس سرزمین سے گہرا تعلق ہے۔ یہ ریاست میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حلقہ بندیوں کا بل پیش کرکے تمل ناڈو کی نمائندگی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے اس کوشش کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

راہل گاندھی نے ریاست کے عوام سے اتحاد کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

قبل ازیں راہل گاندھی دہلی سے پرواز کے ذریعے چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں کانگریس کے سینئر لیڈر گریش چوڈانکر اور تمل ناڈو کانگریس کے صدر سیلواپرونتھاگئی نے ان کا استقبال کیا۔

چنئی پہنچ کر وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیدھا پونیری گئے۔ جلسہ عام کے لیے پیرونچیری کے علاقے میں تقریباً 20 ہزار افراد کی گنجائش والا ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا، جب کہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے ایک نجی اسکول کے گراو¿نڈ کا انتظام کیا گیا تھا۔

اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق، راہل گاندھی آج شام تقریباً 4:00 پی ایم پرمبلور بائی پاس علاقے — تھریور اسمبلی حلقہ کے اندر — میں منعقد ایک جلسہ عام میں بھی شرکت کرنے والے ہیں، جہاں وہ کانگریس امیدواروں کی حمایت میں ووٹ مانگیں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے کے لیے 20 اپریل کو دوبارہ تمل ناڈو کا دورہ کرنے والے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande