
نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت سمیت کئی لیڈروں نے عالمی ورثہ کے دن پر لوگوں کودلی مبارکباد پیش کی۔
اوم برلا نے ایکس پر کہا، ”ورثے کے عالمی دن کے موقع پر راجستھان اور ملک کے تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! ورثے ہماری مالامال ثقافت اور قدیم تہذیب کیمنفرد شناخت ہیں اور اس کی حفاظت کرنا اور محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ہم ان تاریخی مقامات کو محفوظ رکھیں، فروغ دیں اور آئندہ نسلوں تک ان کی اہمیت کو پہنچانے کے لئے مسلسل کوشش کریں ، تاکہ ہماری ثقافتی شناخت ہمیشہ کے لیے محفوظ اور مضبوط رہے۔“
نتن گڈکری نے کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کے لئے ان انمول مقامات کو آئندہ نسلوں کی حفاظت، تحفظ اورف فروغ کرتے رہیں تاکہ تاریخ، ورثہ اور شناخت آنے والے برسوں تک زندہ رہے۔
گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا،مندر کی دیواریں، قدیم قلعوں پر نقش و نگار اور نسلوں کے لوک گیت ..... یہی ہماری حقیقی شناخت ہیں۔ آئیے آج ہیریٹیج ڈے پر عہد کریں کہ جب بھی کسی تاریخی مقام پر جائیں ، اسے صاف ستھرا رکھیں، محفوظ رکھیں اور اس کا احترام کریں، کیونکہ یہ ورثہ نہ صرف ہمارا بلکہ آنے والی نسلوں کا بھی ہے۔
مرکزی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ مہابودھی مندر سے لے کر نالندہ کے کھنڈرات تک ہمارا ورثہ ہمیں ہماری عظیم تاریخ کی یاد دلاتا ہے۔
قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن میگھوال نے کہا کہ ہمارا ورثہ ہی ہمیں ہماری شاندار تاریخ اور ثقافت سے جوڑتا ہے۔ اس موقع پر آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے ورثے کے تحفظ اور فروغ میں اپنا تعاون دیںگے۔
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا،”قدیم مندروں سے لے کر لازوال روایات تک، ہندوستان کا ورثہ اس کی بھرپور تاریخ اور متحرک ثقافت کا زندہ ثبوت ہے۔ آئیے ہم اپنے ملک کے حیرت انگیز ورثے کا جشن منائیں، جو یونیسکو کی طرف سے تسلیم شدہ ان مشہور مقامات کا گھر ہے جو ہندوستان کے جذبے، تنوع اور عظمت کی عکاسی کرتے ہیں۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد