سی بی آئی نے 'ڈیجیٹل گرفتاری' دھوکہ دہی کیس میں تین ملزمین کو گرفتار کیا
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ''ڈیجیٹل گرفتاری'' میں شامل سائبر فراڈ کیس کے سلسلے میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے پانچ مقامات پر چھاپے مار کر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ا
فراڈ


حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 'ڈیجیٹل گرفتاری' میں شامل سائبر فراڈ کیس کے سلسلے میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے پانچ مقامات پر چھاپے مار کر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، گرفتار ملزمان میں انڈس انڈ بینک کے اس وقت کے اسسٹنٹ منیجردباکا مہیش، راجیش کنا، اور وائلا سری نواس شامل ہیں۔ یہ تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک ایسے معاملے کے سلسلے میں دی گئی ہدایت سے ہوئی ہے جس میں ایک بزرگ شہری کو 'ڈیجیٹل گرفتاری' کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے 1.6 کروڑ سے زیادہ کی رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ فراڈ کی رقم کو ایک فرضی کمپنی کے نام پر کھولے گئے بینک اکاو¿نٹ میں جمع کرایا گیا، جس سے سائبر کرائم کے ذریعے حاصل کیے گئے فنڈز کی آسانی سے لانڈرنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔ گرفتار بینک اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے اس فراڈ اکاو¿نٹ کو کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دیگر دو ملزمان مبینہ طور پر 'مول اکاو¿نٹس' (فرضی اکاو¿نٹس) کو ترتیب دینے اور مختلف چینلز کے ذریعے رقم کی ترسیل میں ملوث تھے۔

سی بی آئی نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ملزم کے احاطے سے کئی مجرمانہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے ہیں۔

------------

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande