ہندوستان سے حج پروازیں شروع
نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا۔ دہلی سے کل 371 عازمین حج کو ہفتہ کی صبح دہلی سے وداعی دی گئی ، جبکہ 431 عازمین آج سری نگر سے تین پروازوں سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقو
DELHI-HAJ-FLIGHT-SRINAGAR


نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا۔ دہلی سے کل 371 عازمین حج کو ہفتہ کی صبح دہلی سے وداعی دی گئی ، جبکہ 431 عازمین آج سری نگر سے تین پروازوں سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے سعودی ایئر لائنز کی پروازصبح 9:45 بجے عازمین حج کو لے کر سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔

پہلی حج پرواز کے لیے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شریواتسا کرشنا، سکریٹری برائے اقلیتی امور، حکومت ہند اور کوثر جہاں، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے عازمین حج کا پھولوں کے ہار سے خیرمقدم کیا۔ تقریب میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ہندوستان میں سعودی حکومت کے مشن کے نائب سربراہ احمد مصعب الاحمری، اقلیتی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری رام سنگھ اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی موجود تھے۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری نے کہا کہ حج پر جانے والے تمام عازمین حج ہندوستان کے سفیر اور نمائندے ہیں اور سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں قیام کے دوران ہندوستانی ثقافتی سفیر کے طور پر اپنی شناخت قائم کریں گے۔ اس موقع پر کوثر جہاں نے موجود مہمانوں اور تمام عازمین حج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت اور حج کمیٹی عازمین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امباریکیشن پوائنٹ دہلی سے آج حج کے لیے روانہ ہونے والے 371 عازمین میں سے 177 خواتین جبکہ 194 مرد تھے۔ دوسری حج پرواز سے کل 410 عازمین شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئے۔ 20 مئی تک، دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 21,100 سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے سعودی ائیرلائن کی 54 پروازوں کے ذریعے مکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس سال دہلی امبارکیشن حج کے پہلے مرحلے میں 12,240 عازمین 31 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8,860 عازمین 23 پروازوں کے ذریعے مکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ دہلی ریاست کے عازمین حج کی تعداد 3196 ہے۔

مختصر مدت کے حج پر جانے والے عازمین کے لیے، جو اس سال پہلی بار شروع ہو رہا ہے، تقریباً 2000 عازمین 19 اور 20 مئی 2026 کو روانہ ہونے والی کل 5 پروازوں سے 20 روزہ قلیل مدتی حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس نئے انتظام نے ایسے عازمین حج کو سہولت فراہم کی ہے جو مصروف طرز زندگی اور سرکاری ملازمتوںکی وجہ سے 40 سے 45 روزہ حج کا سفر مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے تھے اور وقت کی کمی کی وجہ سے حج جیسے ضروری مقدس سفر کو جلد از جلد مکمل نہیں کر سکتے تھے۔

دریں اثناءکشمیر سے بھی عازمین حج کی روانگی آج سے شروع ہوگئی۔ جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے بتایا کہ روانگی کے پہلے دن سری نگر سے کل 431 عازمین کو لے کر تین پروازیں روانہ ہوئیں۔ ان میں 230 مرد اور 201 خواتین شامل ہیں۔ پہلی پرواز میں 79 مرد اور 66 خواتین، دوسری پرواز میں 78 مرد اور 65 خواتین اور تیسری پرواز میں 73 مرد اور 70 خواتین سوار تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہموار اور منظم روانگی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل، سامان کے انتظام، میڈیکل اسکریننگ اور دستاویزات کے انتظامات پیشگی کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عازمین کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande