بریگیڈیئر حملہ کیس کے چار مفرور ملزمین گرفتار، استعمال کی گئی گاڑی برآمد
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س):۔ پولیس نے جنوب مغربی ضلع کے وسنت انکلیو علاقے میں ایک آرمی بریگیڈیئر اور اس کے بیٹے پر حملے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، تمام مفرور ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مرکزی ملزم ستیندر کے علاوہ، جسے پہلے گرفت
بریگیڈیئر حملہ کیس کے چار مفرور ملزمین گرفتار، استعمال کی گئی گاڑی برآمد


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س):۔

پولیس نے جنوب مغربی ضلع کے وسنت انکلیو علاقے میں ایک آرمی بریگیڈیئر اور اس کے بیٹے پر حملے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، تمام مفرور ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مرکزی ملزم ستیندر کے علاوہ، جسے پہلے گرفتار کیا گیا تھا، اس کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ساو¿تھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امت گوئل نے جمعہ کو بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت سرجیت سنگھ (36)، سنیل شرما (53)، آشیش (32)، سبھی مہرام نگر، دہلی کے رہنے والے، اور ستیندر (35)، بھیوانی، ہریانہ کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سرجیت مرکزی ملزم ستیندر کا جاننے والا ہے۔ واقعہ کے دن تمام ملزمین مہرام نگر میں اکٹھے بیٹھے تھے جب ستیندر نے فون کرکے انہیں وسنت انکلیو میں لڑائی کی اطلاع دی۔ اس کے بعد، تمام ملزمان سرجیت کی کار (ایک سفید ہنڈ ئی اورا) میں جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ملزم اور بریگیڈیئر کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا جو جلد ہی جسمانی جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا۔ ارتکاب جرم کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہو کر گھروں میں چھپ گئے۔ مقدمہ درج ہونے کا علم ہونے پر وہ اپنے گھروں سے بھاگ گئے، لیکن پولیس ٹیم نے بار بار چھاپے مارے اور بالآخر ان سب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والی ہنڈ ئی اورا کار کو برآمد کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمین سے واقعے کے دیگر پہلوو¿ں کا تعین کرنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande