
شروعاتی کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے درمیان شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں معمولی اضافہ
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔
گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں بھی اتار چڑھاو ہونے لگا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.19 فیصد اور نفٹی 0.12 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے اڈانی پورٹس، ماروتی سوزوکی، آئی ٹی سی، ٹرینٹ لمیٹڈ اور ٹی ایم پی وی کے شیئر 1.60 فیصد سے لے کر 0.46 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایچ ڈی ایف سی لائف، وپرو، ہنڈالکو انڈسٹریز، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور بجاج آٹو کے شیئر 3.51 فیصد سے لے کر 0.66 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,696 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,966 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 730 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 17 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 13 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 26 شیئر سبز نشان میں اور 24 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 12.55 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 77,976.13 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت سے سینسیکس تیزی کے ساتھ 78,169.61 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا، وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 77,726.23 پوائنٹس کی سطح تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 151.09 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,139.77 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 30.85 پوائنٹس گر کر 24,165.90 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی تیزی کے ساتھ سبز نشان میں 24,238.55 پوائنٹس تک پہنچا۔ دوسری جانب، فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس گر کر 24,096.05 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 28.80 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,225.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن