
چنئی، 17 اپریل ( ہ س)۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2025-26 میںچنئیین ین ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو اسپورٹنگ کلب دہلی کو 1-0 سے ہرا کر سیزن کی اپنی دوسری جیت درج کی۔ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاروق چودھری کا ابتدائی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
میچ کا واحد گول 11ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب البرٹو نوگوئیرا نے فاروق چودھری کودرست تھروبال دے کر ایک بہترین موقع فراہم کیا۔ فاروق نے شاندار لیفٹ لیفٹ فٹ شاٹ لگاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ کے اوپری کونے میں پہنچا دیا، جسے روکنا گول کیپر نورا فرنینڈزکے لئے ناممکن ثابت ہوا۔
اس جیت کے ساتھ، چنئیین ایف سی آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دسویں نمبر پر آگئی، جبکہ اسپورٹنگ کلب دہلی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ فاروق چودھری کو ان کے میچمیں جیت دلانے والے گول پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
چنئیین ایف سی کے ہیڈ کوچ کلفورڈ مرانڈا نے گزشتہ میچ سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں۔ انکت مکھرجی، محمد علی بیمامر، اور ڈینیئل چیما چکو کو ابتدائی گیارہ میں شامل کیا گیا ۔ ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور شروع سے ہی دباو¿ کابنایا۔
دریں اثنا، اسپورٹنگ کلب دہلی کے کوچ ٹوماسز پاول ٹچورز نے ایک تبدیلی کی، جس میں ماتیجا بابووک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دفاع میں، الیکس ساجی نے کئی اہم مواقع بچاتے ہوئے مضبوطی سے کھیلا۔
چنئیین نے پہلے ہاف میں غلبہ حاصل کیا، جبکہ دہلی مضبوط دفاع کو توڑنے کے لئے جدوجہد کرتی رہی۔ چیما چکوو 42ویں منٹ میں گول کرنے کا سنہری موقع ملا جب ایلکس ساجی نے شاندار شاٹ روک دی۔
دہلی نے دوسرے ہاف میں واپسی کی کوشش کی۔ گول کیپر محمد نواز نے 51ویں منٹ میں ساجی کے ہیڈر کو بچایا۔ 55ویں منٹ میں ساجی نے شاندار ٹیکل کرتے ہوئے فاوق کو دوسرا گول کرنے سے روک دیا۔
دہلی نے میچ کے آخری منٹوں میں برابری کے لیے دباؤ ڈالا۔ 80ویں منٹ میں فین کے پاس اچھا موقع تھا لیکن وہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ انجری ٹائم میں متبادل سورو کا شاٹ بھی پوسٹ سے وائڈ چلا گیا۔
آخر کار، چنئیین ایف سی نے مضبوط دفاع کی بدولت اپنی 1-0 کی برتری برقرار رکھی اور گھریلو ہجوم کے سامنے ایک اہم جیت درج کی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد