آئی پی ایل 2026: راجستھان رائلز ٹیم منیجر پر پی ایم او اے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر جرمانہ
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رویندر سنگھ بھنڈر پر بی سی سی آئی نے پی ایم او اے (پلیئرز میچ آفیشلز ایریا) پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹ
Sports-Cricket-IPL2026-RR-TeamManager


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رویندر سنگھ بھنڈر پر بی سی سی آئی نے پی ایم او اے (پلیئرز میچ آفیشلز ایریا) پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔

یہ واقعہ 10 اپریل 2026 کو گوہاٹی کے اے سی اے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ 16 کے دوران پیش آیا۔ بھنڈر پر ٹیم ڈگ آو¿ٹ میں موبائل فون استعمال کرنے کا الزام ہے، جو بی سی سی آئی کے قوانین کے تحت ممنوع ہے۔

آئی پی ایل کے رہنما خطوط کے مطابق، ڈگ آو¿ٹ ایریا میں کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف ٹیم مینیجر اور میڈیا مینیجر کو آلات استعمال کرنے کی اجازت ہے اور وہ بھی صرف ڈریسنگ روم کے اندر، ڈگ آو¿ٹ میں نہیں۔

بھنڈر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ چونکہ یہ ان کی پہلی خلاف ورزی تھی، اس لیے بی سی سی آئی نے پی ایم او اے پروٹوکول کے تحت 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔

غور طلب ہے کہ آئی پی ایل ہر سیزن سے پہلے ٹیم کے کپتانوں اور مینیجرز کے لیے لازمی بریفنگ کا انعقاد کرتا ہے، جس میں اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی قوانین کے حوالے سے معلومات دی جاتی ہیں۔

رویندر سنگھ بھنڈر ایک طویل عرصے سے راجستھان رائلز سے وابستہ ہیں۔ 2016 سے 2018 کے درمیان ٹیم کی معطلی کے دوران رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے ساتھ بھی کام کیا تھا، اس کے بعد 2018 میں ٹیم میںوہ دوبارہ راجستھان رائلز سے جڑ گئے۔ اب راجستھان رائلز کا اگلا میچ اتوار کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande