ہرشیت انیجا کی دھواں دھار اننگز سے آئی جی آئی پی ای ایس ایس نے بڑی جیت درج کی
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ تیسرے سوامی دیانند سرسوتی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ کو اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فیزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیام لال کالج کو 100 رنوں کے
مین آف دی میچ ہرشیت انیجا


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔

تیسرے سوامی دیانند سرسوتی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ کو اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فیزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیام لال کالج کو 100 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔

اس جیت کے ہیرو ہرشیت انیجا رہے، جنہوں نے محض 23 گیندوں میں 65 رنوں کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 5 چھکے شامل رہے۔ انہیں ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

آئی جی آئی پی ای ایس ایس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر 260 رن بنائے۔ ہرشیت کے علاوہ دیپانشو نے بھی 25 گیندوں پر 52 رنوں کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ گیند بازی میں کارتک کالرا نے 3 وکٹ لے کر ٹیم کی جیت میں اہم تعاون دیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری شیام لال کالج کی ٹیم دباو میں نظر آئی اور 160 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے اسمت پنوار نے 36 اور روی راج نے 29 رن بنائے، جبکہ سندیپ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 37 رن دے کر 4 وکٹ جھٹکے۔

ٹورنامنٹ کے ایک اور مقابلے میں ڈی سی اے سی نے آر ایل اے سی کو 72 رنوں سے ہرایا۔ ڈی سی اے سی کی جانب سے سویش پرتاپ نے 42 گیندوں میں 77 رنوں کی بہترین اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل رہے۔ ان کی اس کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈی سی اے سی کی ٹیم 20 اووروں میں 182 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ جواب میں آر ایل اے سی کی ٹیم 16.3 اووروں میں 110 رن پر سمٹ گئی۔ آر ایل اے سی کے لیے تنمے چوپڑا نے 22 رن بنائے۔ ڈی سی اے سی کی جانب سے منت ورما نے 17/3 اور آرادھوا ستی نے 26/3 کے متاثر کن بولنگ اعداد و شمار درج کیے، جبکہ انکت اور انشل نے بالترتیب 3 اور 2 وکٹ لے کر ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande