
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔
ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم کو اوبر کپ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک کی ٹاپ ویمنز ڈبلز جوڑی ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند گزشتہ ماہ سوئس اوپن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد سے کھیل سے باہر ہیں۔ دونوں کھلاڑی بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں ایکشن میں واپسی کے لیے تیار تھے، لیکن ٹریسا کی انجری نے انہیں دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا۔ بی اے آئی نے ان کی جگہ شروتی مشرا اور پریہ کونجینگ بام کو لے لیا ہے، جو اس وقت دنیا میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔ خواتین کا مقابلہ 24 اپریل سے 3 مئی تک ڈنمارک کے ہارسنز میں منعقد ہوگا۔ ٹیم میں کیوی پریہ سیلوم اور سمرن سنگھی کی جوڑی بھی شامل ہے۔
ٹیم کی قیادت دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کریں گی ۔سنگل زمرے میں انتی ہڈا، تنوی شرما، دیویکا سہاگ، اور اشرانی بروا جیسے نوجوان کھلاڑ یوں کومنتخب کیا گیا ہے۔ دوہرا تجربہ رکھنے والی تنیشا کرسٹو بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ مردوں کے زمرے میں ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے جلد ڈنمارک روانہ ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 2022 میں ہندوستان کی تاریخی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ساتوک اور چراغ، دنیا کی چوتھے نمبر کی جوڑی، کندھے کی چوٹ کی وجہ سے مارچ میں سوئس اوپن کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئے تھے اور بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ سے بھی محروم ہو گئے تھے۔ مردوں کی ٹیم کو گروپ مرحلے میں دفاعی چمپئن چین، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جہاں ہندوستان کو سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ