گلوبل مارکیٹ سے ملے جلے اشارے، ایشیا میں کمزوری کا رجحان
گلوبل مارکیٹ سے ملے جلے اشارے، ایشیا میں کمزوری کا رجحان نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران محدود دائرے میں مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج سبقت کے ساتھ کارو
گلوبل مارکیٹ


گلوبل مارکیٹ سے ملے جلے اشارے، ایشیا میں کمزوری کا رجحان

نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔

گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران محدود دائرے میں مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج سبقت کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے کاروبار کے بعد ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج عام طور پر فروخت کا دباو نظر آ رہا ہے۔

امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.26 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 7,041.28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.36 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,102.70 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 48,625.27 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 10,589.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس نے 0.36 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,154.47 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ دوسری جانب، سی اے سی انڈیکس 0.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,262.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار میں آج عام طور پر فروخت کا دباو بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے سات کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز نشان میں برقرار ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,217 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.35 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 7,647.89 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔

دوسری جانب، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.26 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,994.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.30 فیصد ٹوٹ کر 4,043.45 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 309.26 پوائنٹس یعنی 1.19 فیصد گر کر 26,085 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.07 فیصد پھسل کر 1,473.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 525.34 پوائنٹس یعنی 0.89 فیصد ٹوٹ کر 58,993 پوائنٹس کی سطح پر، کوسپی انڈیکس 0.71 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 6,181.90 پوائنٹس کی سطح پر اور تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 241.71 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 36,890.31 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande