
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار الملک ہال میں انٹر ہاسٹل ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال اور فٹبال کے مقابلے شامل ہیں۔ کرکٹ اور فٹبال مقابلوں کا افتتاح ڈاکٹر آصف خان، صدر فٹبال کلب، اے ایم یو نے کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کے فروغ میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
بیڈمنٹن مقابلوں کا افتتاح پروفیسر ایم وصی خان، پروفیسر محمد شاداب خان، پروفیسر سید سکندر ذوالقرنین اشرف اور ڈاکٹر حیدر حسن جعفری نے کیا۔
یہ ٹورنامنٹ پرووسٹ پروفیسر نوشاد علی پی ایم، ڈاکٹر نوشاد نجیب، ڈاکٹر فیضان احمد، مسٹر منظور احمد، مسٹر حیدر علی، مسٹر ارشد اور مسٹر توحید کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ