
۔ مارکیٹ کی کمزوری کے باوجود، سرمایہ کاروں نے 2.28 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج ابتدائی کاروبار میں زوردار مضبوطی حاصل کرنے کے باوجود گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج کے کاروبار کا آغاز منافع کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت میں کچھ تیزی آئی ۔ حالانکہ پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار کے بعد ہی منافع وصولی شروع ہو جانے کی وجہ سے دونوں انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔ منافع وصولی کے دباو¿ کی وجہ سے، سینسیکس اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 1,055 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ نفٹی بھی اپنی اوپری سطح سے تقریباً 300 پوائنٹ غوطہ لگا گیا۔ دن بھر کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.16 فیصد اور نفٹی 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
آج دن بھر کے کاروبار کے دوران آئی ٹی، کیپٹل گڈز اور میٹل شعبے کے شیئروںمیں مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ اسی طرح کمزیومر ڈیوریبلز، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ٹیک انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری طرف، آٹوموبائل، بینکنگ اور تیل اور گیس کے شعبوں کے حصص کو مسلسل فروخت کے دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا۔ براڈر مارکیٹ میں آج عام طور پر خریداری کی سرگرمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں نفٹی مڈ کیپ انڈیکس میں 0.63 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے دن کا اختتام 0.89 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔
آج حصص بازار میں واقع ہوئی کمزوری کے باوجود، مڈ کیپ اور اسمال کیپ اسٹاک میں ہوئی خریداری کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 2.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 460.83 لاکھ کروڑ(عارضی) روپے ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری دن، بدھ کو ان کا بازار سرمایہ 458.55 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح ، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 2.28 لاکھ کروڑ کامنافع ہوا۔
دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,494 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,809 اضافے کے ساتھ بند ہوئے،جبکہ 1,538 میں کمی اور 147 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر 2,968 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,965 اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں بند ہوئے جبکہ 1,003 نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 14 اضافے اور 16 نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شئروں میں سے 25 سبز اور 25 سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 566.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,677.56 پر کھلا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، انڈیکس کاروبار کے آغاز میں 78,730.32 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ اس کے بعد، مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوئی، جس کی وجہ سے سینسیکس کی حرکت میں گراوٹ آنے لگی۔ تاہم، خریداروں نے وقتاً فوقتاً خریداری کا دباو¿ بڑھا کر انڈیکس کی حرکت کو تیز کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود منافع وصولی کا دباو¿ اتنا شدید تھا کہ انڈیکس مسلسل گرتا رہا۔
مسلسل فروخت کے باعث، انڈیکس 1 بجے تک اپنی بلند ترین سطح سے 1,055.39 پوائنٹس گر کر 436.31 پوائنٹس گر کر 77,674.93 پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری کے دباؤ کو بڑھانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے سینسیکس اپنے دن کی کم ترین سطح سے 313.75 پوائنٹس بحال ہوا اور 122.56 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77,988.68 پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے بھی 153.90 پوائنٹس چھلانگ لگا کر آج 24,385.20 پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد، خریداری کی مدد سے، انڈیکس کچھ ہی وقت میں 24,400.95 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کے باعث مارکیٹ میں فروخت شروع ہوگئی جس کے باعث انڈیکس کی حرکت بھی کمزور پڑنے لگی۔
مسلسل فروخت کی وجہ سے، تقریباً 1 بجے، نفٹی دن کی بلند ترین سطح سے 298.15 پوائنٹس پھسل گیا اور 128.50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,102.80 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کمی کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کر دی۔ خریداری کی حمایت سے، نفٹی نے دن کی کم ترین سطح سے 93.95 پوائنٹس کا اضافہ کیا اور 34.55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,196.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے ایک دن کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ہنڈالکو انڈسٹریز (2.81 فیصد)، اڈانی انٹرپرائزز (2.77 فیصد)، ٹرینٹ لمیٹڈ (2.64 فیصد)، اڈانی پورٹس (2.51 فیصد) اور ایٹرنل (2.44 فیصد) آج کے ٹاپ پانچ گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے ۔ اس دوران، ایچ ڈی ایف سی بینک (1.78 فیصد)، او این جی سی (1.69 فیصد)، ایچ ڈی ایف سی لائف (1.40 فیصد)، ٹائٹن کمپنی (1.34 فیصد) اور اپولو ہاسپٹلس (1.16 فیصد) ٹاپ 5لوزرس کی فہرست میں شامل رہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد