
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ سے مفاد عاملہ 25 درخواستیں واپس لینے والے وکیل سچن گپتا نے جمعرات کو مزید 17 پی آئی ایل واپس لے لیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ سے کہا کہ وہ پہلے متعلقہ حکام کے سامنے اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے سچن گپتا کو اپنی درخواستیں واپس لینے کی اجازت دی۔
وکیل سچن گپتا نے 10 اپریل کو سپریم کورٹ سے مختلف مسائل پر 25 الگ الگ مفاد عامہ کی عرضیوں کو واپس لے لیا تھا۔ عدالت نے گپتا سے کہا کہ وہ عدالت میں آنے کے بجائے انتظامیہ اور حکومت سے رجوع کریں۔
عدالت نے کہا کہ آپ اپنے پیشے پر توجہ دیجئے۔ آپ کو عدالت میں آنے کے بجائے حکومت اور انتظامیہ کے پاس جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست کو مناسب وقت پر ضرور سنیں گے۔ اگر انتظامیہ نے بھی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا تو آپ عدالت آ سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بطور وکیل درخواست گزار کو مدعووں کو پہچاننا چاہیے اور ان کا تجزیہ کرکے انتظامیہ کو حساس بنانا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد