
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س) ۔
سپریم کورٹ نے انل امبانی کو کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے بینک آف بڑودہ، آئی ڈی بی آئی بینک، اور انڈین اوورسیز بینک کے انل امبانی کے لون اکاو¿نٹ کو فراڈ قرار دینے کے احکامات پر روک لگانے سے انکار کردیا۔
اس سے پہلے انل امبانی نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے انل امبانی کو راحت دی۔ اس کے بعد بینکوں نے سنگل بنچ کے حکم کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا۔ ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگا دی، جس کے بعد انل امبانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
سماعت کے دوران، انل امبانی کی نمائندگی کرتے ہوئے کپل سبل نے دلیل دی کہ اس طرح عبوری حکم کو تبدیل کرنا غیر منصفانہ ہے۔ اکاو¿نٹ کو دھوکہ دہی قرار دینے سے کوئی بھی اسے رقم دینے سے روک دے گا۔ اس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی انل امبانی کے مالی خرد برد کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ