پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے میں تصادم جاری، دو دہشت گرد ہلاک، کئی پولیس اہلکار زخمی
اسلام آباد، 16 اپریل (ہ س)۔ پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم جاری ہے۔ پولیس نے بدھ کی آدھی رات کے بعد بگٹو ٹاپ سرکی اور چمبا گل علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خل
علامتی تصویر


اسلام آباد، 16 اپریل (ہ س)۔ پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم جاری ہے۔ پولیس نے بدھ کی آدھی رات کے بعد بگٹو ٹاپ سرکی اور چمبا گل علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف چلائی جا رہی اس بڑی مہم میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کوہاٹ کے اعلیٰ پولیس افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے یہ مہم جاری ہے اور یہ تب تک جاری رہے گی جب تک محاصرہ کئے گئے تمام دہشت گرد مارے نہیں جاتے۔ کوہاٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ یہ مہم اب فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande