وزیر اعظم مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں حادثہ پر غم کا اظہار کیا، امددای رقم کا بھی اعلان
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم ک
وزیر اعظم مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں حادثہ پر غم کا اظہار کیا، امددای رقم کا بھی اعلان


نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں ہونے والے حادثے کو انتہائی المناک قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande