ایران میں موساد سے مبینہ روابط پر 4 افراد گرفتار
تہران ،16اپیل (ہ س )۔ ایران کے شمالی صوبے گیلان میں پاسدارانِ انقلاب نے موساد سے مبینہ روابط رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں عمل
ایران میں موساد سے مبینہ روابط پر 4 افراد گرفتار


تہران ،16اپیل (ہ س )۔

ایران کے شمالی صوبے گیلان میں پاسدارانِ انقلاب نے موساد سے مبینہ روابط رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جنہوں نے مبینہ طور پر موساد سے وابستہ ایجنٹس کو حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد حکام کو جنگ کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے حساس فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کی تصاویر دیں اور ان کی نشاندہی کی۔اس سے قبل اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایران کے 6 صوبوں میں عمل میں آئی ہیں، گرفتار کیے جانے والے افراد اسلحے کی ایران میں اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande