
تہران ،16اپریل (ہ س )۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اپنے رہنماو¿ں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرائیں گے۔ایک میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل نے جو کچھ کیا ہے وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خلاف جرم ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسماعیل بقائی کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے یہ حملے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و عسکری شخصیات شہید ہو چکی ہیں، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، جو 1989ء سے بطور ایرانی سپریم لیڈر مضبوط اقتدار رکھتے تھے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے، 28 فروری کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے امریکی اسرائیلی فضائی حملے میں 86 برس کی عمر میں شہید ہو گئے۔
ان کی 3 دہائیوں سے زائد طویل حکمرانی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اقتدار کو مستحکم کیا گیا اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا، تاہم جوہری پروگرام پر تنازعات کے باعث مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی برقرار رہی۔
ہندوستھان ساچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ