وارانسی کشتی افطار پارٹی معاملے میں ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کو نوٹس
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س) ۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے وارانسی میں دریائے گنگا میں کشتی پر منعقد افطار پارٹی کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ایم پی کو نوٹس اس معاملے میں گرفتاری پر ایکس پوسٹ کرنے کو
وارانسی کشتی افطار پارٹی معاملے میں ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کو نوٹس


نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س) ۔

دہلی کی ساکیت عدالت نے وارانسی میں دریائے گنگا میں کشتی پر منعقد افطار پارٹی کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ایم پی کو نوٹس اس معاملے میں گرفتاری پر ایکس پوسٹ کرنے کو لے کر ایف آئی اار درج کرنے کی مانگ خارج کرنے کے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی عرضی پر دیا ہے۔ ۔ ایڈیشنل سیشن جج سونو اگنی ہوتری نے اگلی سماعت 16 مئی کو مقرر کی۔

یہ درخواست قانون کے آخری سال کے طالب علم رام پرویش دوبے نے دائر کی تھی۔ عرضی گزار نے پہلے مجسٹریٹ کورٹ سے مہوا موئترا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 196(1)، 197(1)، 299، اور 353(1)(b) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ مجسٹریٹ عدالت نے 30 مارچ کو درخواست خارج کردی جس کے بعد درخواست گزار نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہوا موئترا کی 19 مارچ کی پوسٹ نے اس کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ موئترا کی پوسٹ جان بوجھ کر اور فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی نیت سے کی گئی۔ اس پوسٹ کا مقصد مسلم کمیونٹی کے خلاف جذبات بھڑکانا تھا۔

مجسٹریٹ کورٹ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے شکایت پر آگے بڑھنے کی کوئی وجہ نہیں ملی۔ مجسٹریٹ کورٹ نے کہا کہ مہوا موئترا کے بیان میں سماج کے کسی بھی طبقے کے اندر ہم آہنگی میں خلل ڈالنے یا کسی کمیونٹی کے خلاف جذبات بھڑکانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande