ہائی کورٹ کا ریکھا گپتا پرحملہ کے معاملہ میں کارروائی پر روک لگانے سے انکار ۔
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی سربراہی والی بنچ نے ملزم کے خلاف الزامات طے کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حک
حملہ


نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی سربراہی والی بنچ نے ملزم کے خلاف الزامات طے کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کو بھی خارج کر دیا۔

تیس ہزاری عدالت نے ریکھا گپتا پر حملے کے دو ملزمان راجیش کھمجی اور تحسین سید کے خلاف 26 دسمبر 2025 کو الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحسین سید کے خلاف دفعہ 221، 132، 109(1)، اور انڈین پینل کوڈکی 109 (1) ، 115(2)، 221، اور 132کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس معاملے میں دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے ملزم راجیش کھمجی نے خواب دیکھنے کے بعد یہ حرکت کی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ راجیش کھمجی نے خواب میں دیکھا کہ شیولنگ کے پاس بیٹھے ایک کتے نے انہیں بتایا کہ دہلی میں کتے تکلیف میں ہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ راجیش کھمجی نے فیس بک پر ایسے ویڈیوز دیکھے جس میں لوگ احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو کتوں سے ہونے والی پریشانیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ چارج شیٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ راجیش کھمجی نے بندروں کے معاملے پر مئی میں ایودھیا میں بھوک ہڑتال کی تھی۔

دہلی پولیس نے اس معاملے میں 18 اکتوبر 2025 کو 400 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی تھی۔ دہلی پولیس نے ملزمان راجیش کھمجی اور تحسین سید پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں قتل کی کوشش، سرکاری ملازم کو اس کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا اور مجرمانہ سازش شامل ہے۔

دہلی پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق راجیش کھمجی آوارہ کتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے موقف سے ناراض تھے۔ اپنے 11 اگست 2025 کے فیصلے میں، سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، اس فیصلے کی ریکھا گپتا نے بھرپور حمایت کی۔ دہلی پولیس کے مطابق اس سے ناراض راجیش کھمجی نے 20 اگست 2025 کو ریکھا گپتا پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عوامی سماعت کر رہی تھیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande