
تہران ،16اپریل (ہ س )۔
ایرانی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر اور دیگر راستوں سے ہونے والی تجارت بند کروانے کی دھمکی دے دی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی تمام بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا جاری رہنا جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ ناکہ بندی جاری رہی تو ایران کی مسلح افواج بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت کی اجازت نہیں دیں گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرۂ عمان سے ہونے والی تمام تر تجارت کو رکوا دیں گے۔
ہندوستھان سماچا ر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ