بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر وزیر اعلی ٰنے خراج عقیدت پیش کیا
بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر وزیر اعلی ٰنے خراج عقیدت پیش کیا پٹنہ، 14 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ک
بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر وزیر اعلی ٰنے خراج عقیدت پیش کیا


بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر وزیر اعلی ٰنے خراج عقیدت پیش کیا

پٹنہ، 14 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ہندوستانی آئین کے معمار، ایک عظیم سماجی مصلح، مفکر اور سماجی انصاف کے علمبردار، بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی آئین کے ذریعے سماجی انصاف، مساوات اور جمہوری اقدار کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ان کے نظریات اور افکار ہمیں ایک جامع اور مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے تحریک دیتے رہیں گے۔ ان کی پوری زندگی تمام ہندوستانیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande