رومانس سے بھرپور 'ہے جوانی تو عشق...' کی پہلی جھلک جاری۔
ہدایت کار ڈیوڈ دھون اور اداکار ورون دھون کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ ان کی آنے والی فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے کی پہلی جھلک 14 اپریل کو ریلیز ہوگئی ہے، جس نے شائقین میں جوش پیدا کردیا ہے۔ یہ فلم ہلکے پھلکے رومانوی
عشق


ہدایت کار ڈیوڈ دھون اور اداکار ورون دھون کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ ان کی آنے والی فلم ہے جوانی تو عشق ہونا ہے کی پہلی جھلک 14 اپریل کو ریلیز ہوگئی ہے، جس نے شائقین میں جوش پیدا کردیا ہے۔ یہ فلم ہلکے پھلکے رومانوی کامیڈی ہے، جسے رمیش تورانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی پہلی جھلک کافی دلچسپ ہے۔ ٹیزر کا آغاز دو بچوں کے درمیان ہونے والی گفتگو سے ہوتا ہے، جہاں وہ اپنے والدین کے بارے میں بات کرتے ہیں، اور یہ انکشاف ہوتا ہے کہ ان کی مائیں مختلف ہیں لیکن باپ ایک ہی ہیں۔ اس موڑ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ورون دھون کا کردار دو خوبصورت خواتین کے درمیان الجھ جائے گا، جس سے کہانی میں مزاح اور ڈرامے کا اضافہ ہوگا۔

پوجا ہیگڑے اور مرونال ٹھاکر ان دونوں خوبصورتیوں کا کردار ادا کریں گی۔ دونوں اداکاراو¿ں کے ساتھ ورون کی کیمسٹری کو لے کر مداح بھی پرجوش ہیں۔ فلم کا لہجہ تفریح سے بھرپور ہوگا، جو سامعین کو ہنسی اور رومانس فراہم کرے گا۔ 'ہے جوانی تو عشق ہونا ہے' 22 مئی 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ امید ہے کہ یہ فلم اس موسم گرما میں شائقین کے لیے ایک بہترین فیملی انٹرٹینر ثابت ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande