
نئی دہلی، 14 اپریل (ہ س) ۔
نائب صدر جمہوریہ ہندسی پی۔ رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، اور دیگر لیڈروں نے منگل کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کو ان کی 135 ویں یوم پیدائش پر پارلیمنٹ کے احاطے میں پریرنا استھل پہنچ کر ان کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ کئی مرکزی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر قائدین نے بھی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں بابا صاحب کی کوششیں بہت متاثر کن ہیں۔ ان کی زندگی اور کام نسلوں کو ایک منصفانہ اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر بی آر۔ امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ ہندوستانی آئین کے چیف معمار، ایک مشہور فقیہ اور ایک سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے غریبوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan